لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر ا ور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جان کو خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے مسلم لیگ کی سینئر قیادت کے حوالے سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری نے کہا کہ پشاور دھماکے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کا دن سیکورٹی کے حوالے سے اہم ہے، اسی خدشے کے پیش نظر شہر میں موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
اکبر درانی کا کہنا تھا کہ رحیم یارخان سے اٹک تک سیکورٹی الرٹ کردی ہے ، امن وامان برقرار رکھنا ان کی ذمے داری ہے ، رینجرز کے اہلکار حساس مقامات کی حفاظت کریں گے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ان کے عزائم بلند اور فورسز بھی تیار ہیں، جو کہ ہر قسم کی صورتحال کا سامنا کے لیے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments