اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا شاندار استقبال کرنے کے لیے لاہور میں ن لیگ کے کارکنوں نے اپنی تیاریاں کررکھی ہیں جبکہ دوسری جانب نیب کی جانب سے سزا ملنے کے بعد قومی احتساب بیورو کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے تیار ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں سیاسی شخصیات کی گرفتاری اور کسی ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے رینجرز نے لاہور ائرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
Load/Hide Comments