اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے لیے حکومت نیب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف گرفتاری دینے آ رہے ہیں اور نیب گرفتار کرنے جا رہا ہے، اس میں کوئی خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے تحت ہونے والی کانفرنس کی اختتامی تقریب کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ احتجاج اور مظاہرہ کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں علی ظفر نے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف عدالتی فیصلہ ہے، انہیں گرفتار ہونا ہوگا، یہ نہیں ہو سکتا کہ انہیں لاہور میں گھومنے پھرنے دیں۔ انہیں ہوای اڈے سے باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اور انتظامیہ بدامنی پیدا نہیں ہونے دے گی، انتخابی عمل میں حصہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن نہیں ہو رہا ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments