مستونگ خود کش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوارسراج رئیسانی سمیت 40 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی

دھماکہ کوئٹہ سے تقریبا 35 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں کوئٹہ تفتان شاہراہ کے قریب واقع درینگڑھ کے علاقے میں ہوا ، ڈپٹی کمشنر قائم خان لاشاری
کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
سراج رئیسانی کو اسلم رئیسانی کے دور میں بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ خود بچ گئے تھے البتہ ان کا بیٹا جاں بحق ہو گیا تھا
وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کی بنوں اور مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں دھماکوں کی شدید مذمت
دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار، لواحقین سے اظہار ہمدردی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی بھی سراج رئیسانی پر حملے کی مذمت، حملے میں مرنے والوں کے ساتھ اظہارِ افسوس اور تعزیت
چیف الیکشن کمشنر کاواقع کا نوٹس ، نگران وزیرِاعلی بلوچستان، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب
تمام امیدواروں کو بلا امتیاز سیکیورٹی فراہم کرنے اور الیکشن کیلئے ماحول پرامن اور سازگار بنانے کی ہدایت
مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے پی بی 35 مستونگ سے عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد حلقے میں الیکشن ملتوی
پی بی 35 مستونگ میں انتخاب ضمنی الیکشن کے ساتھ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں