کوئٹہ: مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نےواقعے پر ’ٹرتھ کمیشن‘ بنانے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لشکری رئیسانی نے کہا کہ گزشتہ روز کےواقعے کےجواب دہ وہ ہیں جنہوں نے ملک کی پالیسیاں بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعے پر سنجیدہ ہیں تو ٹرتھ کمیشن بنایا جائے جو روز اول سے ضیاء دور سے آج تک کےمعاملات کی تحقیقات کرے اور حقائق سامنے لائے تاکہ جو پاکستان کے لوگ بھگت رہے ہیں وہ سامنے آئے۔دوسری جانب نوابزادہ سراج رئیسانی کی رہائش گاہ ساراوان ہاؤس میں لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں اسلم رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سمیت دیگرعمائدین موجود ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments