اسلام آباد: ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نگران وزیراعظم وزیراعظم ناصر الملک نے کل بروز اتوار سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔یوم سوگ کا اعلان بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایات ملنے پر وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ الیکشن 2018 کی انتخابی سرگرمیوں کے دوران 7 دن میں 4 دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں جس میں 2 امیدواروں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔گزشتہ روز مستونگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔گزشتہ روز ہی خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی انتخابی مہم کو نشانہ بنایا گیا اور جلسے کے بعد ان کے قافلے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments