ویسٹ مڈلینڈ….. امریکہ میں پولیس سے ا یک شخص نے شکایت کی ہے کہ اسکی اہلیہ موٹر سائیکل کی آواز کی طرح خراٹے لیتی ہے۔ ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے جمعہ کو عوام کو اس امر سے آگاہ کیا کہ آخر انہیں کس قسم کی فون کالز سے واسطہ پڑتا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی پولیس فورس 24گھنٹے 3276ایمرجنسی کالز پر مصروف رہتی ہے۔ایک آڈیو فوٹیج ریلیز کیا گیا ہے جس میں کال آپریٹرز کو اس شخص کویہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ آپ کو کیا مسئلہ ہے سر؟ جس پر اس شخص نے بتایا کہ میری بیوی خراٹے لے رہی ہے اور وہ بھی موٹر سائیکل کی آواز کی طرح، اس سے میں پریشان ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کروں۔کال ریسیو کرنے والی خاتون نے اس شخص سے کہا کہ وہ دوسرے کمرے میں جاکر سو جائے۔ اس کے علاوہ میں کچھ نہیں کرسکتی۔ جب آپ کی بیوی سو کر اٹھیں تو آپ انہیں ڈاکٹر کو دکھائیں۔ اس شخص نے کہا کہ وہ تو موٹر سائیکل کی طرح آوازیں نکل رہی ہے۔ آپریٹر نے کہا کہ یہ پولیس کامعاملہ نہیں۔ اس کے بعد کال ڈراپ ہوگئی۔ ایک اور کال سنوائی گئی جس میں ایک شخص اپنے پڑوسی کے پریشر واشر سے نکلنے والی آواز کی شکایت کررہا تھا۔ اسکا ہمسایہ اس واشر سے اپنا فرش صاف کررہا تھا۔ اس نے آپریٹر سے کہا کہ گزشتہ 2گھنٹے سے پڑوسی سے میرا تنازع چل رہا ہے کیونکہ اس گھر سے بڑی آوازیں آرہی ہیں۔ آپریٹر نے کہا کہ یہ پولیس کا معاملہ نہیں۔ ایک تیسرے شخص نے 999پر فون کرکے کہا کہ کیا آپ میری ممی کو کال کرسکتے ہیں۔میں ان سے رابطہ نہیں کرسکا کیونکہ فون میں بیلنس نہیں۔ پولیس کا کہناہے کہ ورلڈ کپ، موسم گرما کی شدت اور شراب کے استعمال کی وجہ سے ان دنوںاس قسم کی ٹیلیفون کالز میں 40فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments