کوالالمپور: باکسر محمد وسیم ملائیشیا میں ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کا مقابلہ بہت قریبی فرق سے ہار گئے، جنوبی افریقا کے موروتی متھالین کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ کوالا لمپور میں ہونے والے ورلڈ فلائی ویٹ باکسنگ ٹائٹل کے مقابلے کے ابتدائی راؤنڈز میں موروتی متھالین اپنے حریف پاکستانی باکسر محمد وسیم پر حاوی رہے۔ چھٹے راؤنڈ میں وسیم کے پنچز کے سامنے جنوبی افریقا کے باکسر کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن موروتی متھالین نے اگلے راؤنڈ میں وسیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فائٹ متفقہ فیصلے کے تحت جیت لی۔ تینوں ججوں نے 114، 113، 114 ، 113 اور 116 کے مقابلے میں 110 کے اسکور سے موروتی متھالین کو فاتح قرار دیا، یہ محمد وسیم کی مسلسل 8 فتوحات کے بعد پہلی شکست ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments