اسلام آباد: احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت سے سزا پانے والے تینوں مجرم اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں جہاں گزشتہ روز نواز شریف سے والدہ اور بھائی شہباز شریف نے ملاقات کی۔ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں قانونی جنگ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت بھی ہوئے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور ان کی اپیلیں وہاں دائر کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments