مالاکنڈ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے سازگار ماحول نہیں مل رہا، ہماری جماعت سماعت چند دیگر جماعتوں کو الیکشن سے روکا جارہا ہے۔مالاکنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اور کارکن مشکلات کے باوجود کام کر رہے ہیں، ہمارے خلاف جب ہتھکنڈے استعمال ہوتے ہیں تو اتنے ہی زیادہ ہمارے کارکن جوش میں آتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع نہیں دیے جارہے، پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جانا ناقابل قبول ہے، ہمیں تنگ کیا جاتا ہے اور ہم اس مسئلے کو الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بروقت اور شفاف انتخابات ہمارا حق ہے، ہمیں جتنا تنگ کیا جاتا ہے ہمارے ووٹرز کا جذبہ اتنا ہی بڑھ جاتا ہے، اگر کمزور پارلیمنٹ بنتی ہے تو عوام کے مسائل کے حل میں مشکلات ہوں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، ادارے اپنے آئینی دائرے میں رہیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں اور عوام کے مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہییں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments