اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگران حکومت کو خط لکھ دیا۔ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے وکلاء سے جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شکوہ کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط لکھے ہیں جس میں نوازشریف کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں، انہیں طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہےکہ میاں نوازشریف کو دل کا عارضہ ہے اس لیے ان کے ذاتی معالج کو تواتر کے ساتھ طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کا خط نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو پہنچا دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments