نیروبی…. کینیا کی ایک جھیل کے کنارے 2لمڈھینگوں میں لڑائی کی وڈیو جاری ہونے کے بعد وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک قد آور قسم کے افریقی نسل کے لمڈھینگ مرابو کو اپنے سے کہیں چھوٹے لیکن باہمت عام قسم کے لمڈھینگ پر تشدد کرنے اور بلاوجہ اسے زیر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ڈرامائی تصویریں اور وڈیو کینیا کے مشہور وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے اتار کر جاری کی ہیں جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ قد آور لمڈھینگ اچانک ایک چھوٹے اور گلابی رنگ کے لمڈھینگ پر حملہ کرتا ہے مگر چھوٹا لمڈھینگ کسی طور ہار ماننے کو تیار نظر نہیں آتا۔ جاری ہونے والی وڈیو اور تصاویر کینیا کی مشہور جھیل بگوریا کے کنارے اتاری گئی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں لمڈھینگو ں کی لڑائی اس بات پر ہوئی تھی کہ پانی میں نظر آنے والی مچھلیاں پہلے کون پکڑنے کیلئے چونچ مارے گا ۔ بڑا لمڈھینگ چاہتا تھا کہ چھوٹا لمڈھینگ وہاں سے چلا جائے تاکہ وہ آسانی سے شکار کرسکے۔ بڑے لمڈھینگ کو توقع نہیں تھی کہ اسے اتنی بڑی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا۔ موقع کی وڈیو اور تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر انگو گرلاکا کہناہے کہ وہ عرصے سے اس علاقے میں آبی پرندوں کی تصاویر اتارتا رہا ہے مگر پانی کے 2پرندوں کے درمیان ایسی ہولناک زو رآزمائی پہلی بار دیکھی ہے۔ واضح ہو کہ مرابو لمڈھینگ اپنی جارحانہ طبیعت اور غاصبانہ انداز کی وجہ سے دوسرے تمام پرندوں کیلئے خطرہ بنا رہتا ہے۔ لمڈھینگ جون و جولائی کے مہینوں میں کینیا کی اس جھیل کے قریب اکثر منڈلاتے دیکھے گئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اس سال اب تک جھیل کے کنارے گلابی رنگ کے تقریباً20لاکھ لمڈھینگ نقل مکانی کرکے پہنچ چکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments