آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل دے نکال دیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نجی بینک سے منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا تھا اور اس حوالے سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کیا گیا تھا تاہم دونوں شخصیات کے وکلاء ایف آئی اےمیں پیش ہوئے۔
گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کیا تھا تاہم ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی تھی جس کے بعد عدالت نےایف آئی اے کو الیکشن تک دونوں شخصیات کو نہ بلانے کی ہدایت کی جب کہ ساتھ ہی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نہیں کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں