بلاوائیو: پاکستان کی تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کے 68 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ کوئنز اسپورٹس کلب میں جاری میچ میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز امام الحق پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 25.1 اوور میں 67 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔ چامو چی بھا بھا 16 اور کپتان ہیملٹن مساکدا 10 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔گرین شرٹس کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے جب کہ جنید خان نے 2، یاسر شاہ، شاداب خان اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس کو 5 میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز اپنے نام کرنے کے لیے گرین شرٹس کو آج کے میچ میں فتح درکار ہے جب کہ سیریز میں رہنے کے لیے زمبابوین ٹیم کو لازمی میچ جیتنا ہوگا۔ تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، محمد عامر اور حسن علی کی جگہ جنید خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا۔ کپتان سرفراز احمد کو فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، یاسر شاہ، جنید خان اور عثمان خان شنواری کی خدمات حاصل ہیں۔اسکواڈ میں شامل حارث سہیل ہمشیرہ کی طبیعت کی خرابی کے باعث واپس پاکستان آرہے ہیں تاہم ان کی جگہ اب تک کسی متبادل کو نہیں بلایا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments