لندن …. گاڑیاں چلانے کیلئے پیٹرول، ڈیزل اور بیٹری کا استعمال بہت عا م ہے تاہم اس میں مختلف جدتیں بھی وقتاً فوقتاً سامنے آرہی ہیں۔اب ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کی بیٹری چارج کرنے کے نئے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مجوزہ منصوبے لاسلکی چارجنگ سسٹم کے تحت کام کریگا جسے سسٹم تیار کرنے والوں نے الیکٹرو میگنیٹک انڈکشن کا نام دیا ہے۔ منصوبے کے تحت ایسی خاص قسم کی سڑکیں تیار ہونگی جو گاڑیو ںکی بیٹریوں کو ضرورت پڑنے پر بروقت چارج کرسکیں گی۔ بیٹری چارج کرنے کیلئے زیادہ تر الیکٹرک کاریں استفادہ کرسکیں گی اور اس مقصد کیلئے الیکٹرک کاروں کی سیٹ کے نیچے چارجنگ ریسیورموجود رہیگا ۔ اگر کار ڈرائیور چاہے تو پارکنگ لاٹ اور سروس اسٹیشنوں پر بھی اس کٹ کی مد د سے گاڑی چارج کرسکے گا۔ نئے منصوبے کی منظوری حکومت نے دیدی ہے۔ جس کی بدولت سڑکوں پر جگہ جگہ گاڑیو ںکی بیٹری چارج کرنے کیلئے جگہیں مخصوص کی جائیں گی جو ضرورت مند گاڑیوں کو بجلی فراہم کرسکیں گی۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ طریقہ کار بڑی حد تک اسکیلکس ٹریک کھلونا کاروں کی طرح کام کریگا ۔ اس میں دھات کا بنا ہوا ایک گیجٹ ہر وقت موجود رہیگا جو سفر کے دوران خاص قسم کی سڑک سے بجلی کشید کرسکے گا۔اس نظام کو لاسلکی بنیادوں پر تیار کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ایسا ہونے سے کار اور سڑک کی بالائی سطح کے درمیان کوئی فزیکل تعلق قائم ہونے کی ضرورت نہیں رہیگی۔ ایسی سڑکوں کی تجویز ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے2سال قبل پیش کی تھی اور باخبر ذرائع کے مطابق اسے بہت جلد عملی شکل دیدی جائیگی۔ اب حکام کاکہنا ہے کہ آئندہ گھر اور دفاتر بھی ایسے بننے چاہئیں جن میں خاص قسم کا الیکٹرک چارجنگ سسٹم موجود ہو۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments