پشاور: مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے نیب میں پیشی کے لیے وقت مانگ لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کو غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق شکایات پر 12 جولائی کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔جیونیوز کےمطابق امیر مقام نے نیب میں پیشی سے آج بھی معذرت کرلی اور وقت مانگ لیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ امیر مقام نے نیب کو درخواست بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ وہ انتخابی مہم کےباعث پیش نہیں ہوسکتے اس لیے انہیں وقت دیا جائے۔نیب کے مطابق امیر مقام پر اسلام آباد، لاہور پشاور میں جائیدادیں جب کہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی خریدانے کا الزام ہے۔واضح رہےکہ نیب خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے بھی انتخابی مہم میں مصروفیت کےباعث نیب نے وقت مانگا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments