پاکستان کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی ڈیبیو فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کل 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن اس سے قبل انہوں نے اپنے ساتھی اداکار ’طیفا‘ یعنی علی ظفر کے لیے جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کیا ہے۔اداکارہ نے فلم کی تشہیر کے دوران علی ظفر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے طیفے کو قابل ستائش قرار دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔مایا علی نے فلم کے پہلے دن سے لے کر آخری تاریخ تک اپنے تجربے کو بہترین اور خوبصورت سفر قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے عکس بندی کے دوران ٹیم، کاسٹ، اسٹائلسٹ اور وارڈروب کو گھبراتے دیکھا لیکن کبھی بھی علی کو ہمت ہارتے نہیں دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’علی کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہے، ان کا اللہ پر مضبوط بھروسہ ہے اور ان کی کامیابی کی چابی مثبت اور صبر سے رہنا ہے‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments