ایسک کول ،کرغیزستان….. وسطی ایشیا کی ریاست کرغیزستان کے ایسک کول علاقے میں برسوں سے طرح طرح کے میلے منعقد ہوتے آرہے ہیں جن میں سے ایک مقبول مقابلہ عقابوں کے شکار کا ہے جو ہر سال بڑی پابندی سے منعقد ہوتا ہے۔ ایسے ہی ایک مقابلے کے دوران 8سالہ طالبہ اس وقت عقاب کے حملے کانشانہ بن گئی جب وہ ایک جگہ چھپ کر مقابلہ دیکھ رہی تھی اور انتہائی بڑے سائز کے عقاب نے جس کے بازئووں کا پھیلائو 6 فٹ کے قریب تھا اس نے بچی کو دیکھتے ہی اپنا ممکنہ ہدف سمجھ لیا اور پھر اس پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔سنہرے عقابوں کی نسل سے تعلق رکھنے والے اس عقاب نے نہ صرف بچی پر حملہ کیا بلکہ بچی کو بازوئوں میں دبوچنے کی بھی بھرپور کوشش کی ۔ جو لوگ یہ عقاب اڑا رہے تھے وہ صورتحال دیکھ کر بچی کے قریب دوڑے اور اسے عقاب کے خونی پنجوں سے چھڑا کر فوراً اسپتال پہنچایا جہاں اسکی حالت اطمینان بخش بتائی جاتی ہے تاہم عقاب کے حملے کے بعد بچی بری طرح حواس باختہ نظر آرہی تھی تاہم اسکی حواس باختگی کا یہ عالم تھا کہ اس کی آواز بھی نہیں نکل رہی تھی۔ مقابلہ دیکھنے والے لوگ بھی یہ سب کچھ دیکھ کر سکتے میں آگئے۔ اس حوالے سے جاری وڈیو میں شکاریوں کو اس بچی کو عقاب کے پنجوں سے چھڑانے کیلئے آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ شاید بچی کا چھپ کر مقابلہ دیکھنا ہی ایسی صورتحال کا سبب بنا۔ شاید وہ کھل کر سامنے رہتی تو عقاب سے غلطی نہیں ہوتی۔ صورتحال دیکھ کر کچھ گھڑسوار بھی اس طرف بچی کو بچانے کیلئے بھی پہنچ گئے۔ مقامی اسپتال کے چیف ڈاکٹر کا کہناہے کہ عقاب نے اپنے نوکیلے پنجوں سے بچی کو بری طرح زخمی کردیا تھا جس کی وجہ سے اسے کئی ٹانکے لگانا پڑے۔ بچی کے سر میں بھی زخم آئے ہیں تاہم اسے مسکن ادویہ دیدی گئی ہیں اور اب وہ چند دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بہتر ہوجائیگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments