کریم سروس کا مفت سواری کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان سے پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہوگئے

سواری کی سہولت فراہم کرنے والی رائڈ سروس نے الیکشن میں حق رائے دہی استعمال کرنے کیلیے گھروں سے پولنگ اسٹیشن تک آمد و رفت کی مشکل کا حل پیش کر دیا ہے
سواری کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے 25 جولائی کو مفت سواری کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔کریم نے اپنی اس سروس کو ’’جمہوریت کار ‘‘کا نام دیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں جمہوریت کو مستحکمکرنے کیلیے ہر پاکستانی کو ووٹ کا حق استعمال کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے،کریم کی جمہوریت کار سروس ملک کے11شہروں میں دستیاب ہوگی جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، حیدرآباد، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، کوئٹہ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔کریم نے جمہوریت کار سروس کیلیے رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے، انتخاب کے دن ووٹرز کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن لے جانے اور پولنگ اسٹیشن سے واپس لانے کی سہولت فراہم کرنے کیلیے رضا کارانہ خدمات پیش کرنے والے رائڈرز کو کمپنی کسی قسم کا معاوضہ ادا نہیں کرے گی۔اسی طرح اس سہولت سے استفادہ کرنے والے مسافروں سے بھی کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے، جمہوریت کار سروس کیلیے رضاکاروں کی رجسٹریشن چھان بین کے عمل سے گزار کر مکمل کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں