لاہور:ایف بی آر ان ایکشن، ماڈل اداکارہ صبا قمر سے ایف بی آر نے ریکوری کر لی۔ صبا قمر نے 3 لاکھ 62 ہزار روپے ایف بی آر کو جمع کروا دیئے۔ اداکارہ صبا قمر کا انکم ٹیکس سال 2014 ، 2015 کا آڈٹ کیا جارہا تھا۔ ایف بی آر نے صبا قمر کی تمام سفری معلومات ایف آئی اے سے حاصل کی تھیں۔ایف بی آر نے صبا قمر سے تین لاکھ باسٹھ ہزار روپے کی ریکوری کر لی، اداکارہ کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پراپرٹی ضبط کرنے کا نوٹس بھی بھیجا گیا تھا۔ اور ایف بی آر نے 2014 اور 2015 کے انکم ٹیکس آڈٹ کے دوران اداکارہ و ماڈل سے اثاثوں کی تفصیلات مانگی تھیں، ایف آئی اے سے صبا قمر کی سفری معلومات بھی طلب کی گئیں تھیں۔ آمدنی اور ٹیکس میں فرق پر اداکارہ کو بقایا جات جمع کرانے کا پروانہ بھیجا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments