پنجاب میں بھٹو کے نعروں کی گونج ہماری فتح کا پیغام ہے:آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کے شاندار استقبال نے ثابت کر دیا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کا کارکن اس طرح متحرک رہےتو فتح بھٹو شہید کی ہو گی کیونکہ باوقار اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب کی عوام سے اظہار تشکر کے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھٹو کے نعروں کی گونج ہماری فتح کا پیغام ہے کیونکہ بلاول کا شاندار استقبال نے ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب پیپلزپارٹی ہے اور اسی بلاول کے استقبال سے پیپلزپارٹی کے مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن ایسے ہی متحرک رہیں انشاءاللہ فتح بھٹو شہید کی ہو گی اور اب تو ہمارے مخالفتین کو شکست نظر آ چکی ہے آصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ آج شہید بھٹو سے پیار کرنے والا بلاول بھٹو کے ساتھ ہے اور شہید بے نظیر بھٹو کا وفادار بھی بلاول کا وفادار ہے کیونکہ شہیید بی بی نے آئین کی بحالی ، صوبائی خودمختاری کو اپنا مشن سمجھ کر کام کیا اور آج ہماری بھی باوقار اور خوشحال پاکستان منزل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں