اٹک…مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والا قومی لیڈرآج جیل میں قید ہے ۔نوازشریف نے سی پیک کا تحفہ دیا ۔ موٹرویز کا جال بچھایا ۔ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ نوازشریف کا جرم ملک کی خدمت کرنا ہے؟ عمران خان پاکستان کی خدمت نہیں کر سکتا۔خیبر پختونخوا کو تباہ وبرباد کرنے کے بعد جھوٹے خان پنجاب میں آ کر نعرے لگا رہا ہے۔کے پی کے بیمار لوگ علاج کے لئے پنجاب آتے ہیں۔پشاور میٹر و کا منصوبہ 64ارب تک پہنچ چکا ۔نوازشریف کے دور میں ڈالر100 روپے کا تھا جو اب 130روپے ہوگیا ۔پنڈی گھیب میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ25جولائی شیر کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری موجودگی میں بل کلنٹن نے نوازشریف کوفون کیا اور کہا کہ تم میرے دوست ہو۔اگر تم بم دھماکے نہ کرو تو تمیں 5ارب دیتا ہوں ۔ دھمکیاں دیں لیکن نوازشریف نے کہا کہ میں نے اللہ کو اور اپنی عوام کوجواب دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک مکمل ہونے سے علاقے میں خوشحالی کا دورشروع ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ جھوٹے خان کا دماغ خالی ہے۔ بالکل اس طرح جس طرح جلسوں میں اس کی کرسیاں خالی ہوتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments