واٹس ایپ پر گزشتہ کچھ عرصے سے ایسے لنکس وائرل ہورہے ہیں جن کا مواد جھوٹا، بے بنیاد یا غیر حقیقی ہوتا ہے جسے واٹس ایپ کمپنی نے خطرہ قرار دیا ہے۔ ایسے میں ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق واٹس ایپ تمام غیر مصدقہ لنکس کے لیے اینٹی اسپیم (anti-spam) فیچر جلد متعارف کرنے والا ہے جس کی آزمائش جاری ہے۔اس فیچر کا مقصد ان لنکس کو پکڑنا ہے جو بظاہر تو جانے پہچانے لگتے ہیں لیکن ان میں اسپیلنگ کی غلطی یا عجیب و غریب حروف ہوتے ہیں۔ایسی صورت میں اینٹی اسپیم فیچر موصول ہونے والے لنک کو خود کار طریقے سے شناخت کے بعد اسے مشکوک قرار دے گا جو کہ سرخ رنگ کے خانے میں نمایاں ہوگا۔نیچے دی گئی مثال میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر تو لنک میں لکھا گیا مواد اسپیلنگ کے لحاظ سے ٹھیک ہے لیکن اس میں لکھی گئی واٹس ایپ اسپیلنگ کے ’w‘ میں فرق ہے یعنی صرف ڈبلیو نہیں لکھا ہوا بلکہ اس کے ساتھ ایک ’ڈاٹ‘ یعنی نقطے کا بھی اضافہ ہے۔اس قسم کی حرکت کو ’آئی ڈی این ہومو گراف‘ کہا جاتا ہے جسے ہیکرز استعمال کرتے ہیں اور صارفین کو نقصان پہنچاتے ہیں۔تو ان کی تصدیق کیجیے کیونکہ یہ چیزیں اکثر غلط معلومات کی نشانی ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل واٹس ایپ نے ایک اخباری اشتہار کے ذریعے غلط یا جھوٹی معلومات کی پہچان کے حوالے سے صارفین کو کچھ ٹپس بھی فراہم کی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments