(ن) لیگ کی نوازشریف کی علالت پر تشویش، جیل انتظامیہ پر سہولیات نہ دینے کا الزام

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے میاں نوازشریف کی علالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اڈیالہ جیل انتظامیہ پر سابق وزیراعظم کو سہولیات فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے، جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو خط بھی لکھا تھا جس میں نوازشریف کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں