عام انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا، پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی جس میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ الیکشن کے روز ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق شہری علاقوں میں سامان کی ترسیل کا کام آج شام سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا جب کہ دور دراز علاقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل رات تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں