لاہور: قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ شیخ رشید کی درخواست پر سپریم کور ٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ سہ پہر 3 بجے سماعت کرے گا۔ شیخ رشید بھی پیروی کے لیے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، درخواست گزار نے سماعت اسلام آباد کے بجائے لاہور میں لگائے جانے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے تو درخواست کی تھی کیس یہاں لگا دیں لیکن ہمارا کیس لاہور میں لگا دیا گیا ہے، ہمیں ابھی بتایا گیا ہے کہ سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم لاہور جارہے ہیں، پولنگ ایجنٹ حلقے میں اپنی تیاری جاری رکھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments