اسلام آباد: ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخاب ملتوی کردیے تھے جسے پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروقی نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت کی تو اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بیلٹ پیپرزکی چھپائی کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کرنا بلاجواز ہے، الیکشن کمیشن نے دیگر امیدواروں کو اعتماد میں لیے بغیر انتخابات ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا۔این اے 60 سے آزاد امیدوار سید راشد حسین شاہ کے وکیل نے بھی انتخابات ملتوی کیے جانے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات، غیر متوقع صورتحال میں بھی انتخابات ملتوی کیے جاسکتے ہیں۔وکیل نے کہا کہ ووٹنگ میں لاکھوں لوگوں نے حنیف عباسی کو محبت میں ووٹ دے دیا تو کیا ہوگا، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نااہلی نشانات الاٹ ہونے سے پہلے ہوئی اور اس معاملے پر شیخ رشید کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments