یہ نہیں کہتا پی ٹی آئی کو ووٹ دیں لیکن حق رائے دہی لازمی استعمال کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمرا ن خان نے کہا ہے کہ میری وفاداری پیسے سے نہیں اپنے ملک سے ہے،ابھی الیکشن ہوا نہیں پہلے کہا جا رہا ہے دھاندلی ہوگئی، آخری گیند تک کھیلوں گا،پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ، قبضہ مافیا جماعتوں کو شکست دینا کا موقع ہے، یہ نہیں کہتا پی ٹی آئی کو ووٹ دیں لیکن حق رائے دہی لازمی استعمال کریں، 2پارٹیاں ملک پر قبضہ کر کے بیٹھی تھیں، عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن ہے، قبضہ مافیا جماعتوں کو شکست دینا کا موقع ہے، پاکستان کے مستقبل کے لئے ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا یہ نہیں کہتا پی ٹی آئی کو ووٹ دیں لیکن حق رائے دہی لازمی استعمال کریں، 2پارٹیاں ملک پر قبضہ کر کے بیٹھی تھیں، دعا ہے آج پاکستان میں سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ ہو۔عمران خان نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کو نواز شریف سے عشق ہے، بھارت اس لیے پروپیگنڈا کر رہا ہے کیونکہ نواز شریف نے اسکی مدد کی، میری وفاداری پیسے سے نہیں اپنے ملک سے ہے۔ انہوں نے کہا ابھی الیکشن ہوا نہیں پہلے کہا جا رہا ہے دھاندلی ہوگئی، آخری گیند تک کھیلوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں