نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدراپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے

مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے۔ ملک میں جہاں ایک جانب کروڑوں پاکستانی اپنے آئندہ نمائندوں کا انتخاب کررہے ہیں وہیں ہزاروں افراد ایسے بھی ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکیں گے ان میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی شامل ہیں، یہ تینوں اہم شخصیات اس وقت جیل میں ہیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں