الیکشن نتائج : پی ٹی آئی 54، ن لیگ 40 اور پیپلز پارٹی کو 26 نشستوں پر برتری

عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج اآنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔
غیر حتمی پارٹی پوزیشن
اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 54 نشستوں، پاکستان مسلم لیگ ن 40، پیپلز پارٹی 26 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔
این اے 35 بنوں
433 میں سے 3 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 35 بنوں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میدان میں ہیں۔
اب تک کے نتائج کے مطابق عمران خان 262 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اس حلقے سے ایم ایم اے کے اکرم خان درانی 166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 95 میانوالی
370 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 3291 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے عبیداللہ 426 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 59
299 میں سے ایک پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور خان 81 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے قمر الاسلام 18 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی اس حلقے سے میدان میں ہیں۔
حلقہ این اے 200 لاڑکانہ
336 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو 420 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ایم ایم اے کے راشد سومرو 128 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں