ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ترک صدر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور آئندہ حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھرپور گرم جوشی کا مظاہرہ کیا اور عمران خان نے مبارکباد دینے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز، خیبر پختونخوا میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور حکومت سازی کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments