اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں انتخابات ملتوی کیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں نے کہا تھا الیکشن وقت پر ہونگے جس پر درخواست گزار شیخ رشید نے کہا کہ کامیاب الیکشن کے انعقاد پر ساری قوم آپ کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس قوم پر آپ نے احسان کیا ہے، راولپنڈی میں اسپتال شروع کرنے سے میرا کوئی فائدہ نہیں بلکہ آپ نے عوام کا فائدہ کیا، آپ عظیم انسان ہیں۔درخواست گزار شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو کیا اس پر میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں جب کہ عدالت نے این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ مذکورہ نشست پر ضمنی انتخاب وقت پر ہونے چاہیئں۔ یاد رہے کہ این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو انسداد منشیات کی عدالت کی جانب سے ایفیڈرین کیس میں قید کی سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس حلقے پر انتخاب ملتوی کردیا تھا جس کے خلاف شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments