اسلام آباد: تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے لیے فارمولہ طے پاگیا۔ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت چوہدری پرویز الہیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے اور وہ پہلے ہی پنجاب اسمبلی میں خدمات انجام دینے کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مسلم لیگ (ق) کو وفاق اور پنجاب میں 2 ، 2 وزارتیں بھی دے گی اور وزارتوں کا فیصلہ اسپیکر کے انتخاب کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ق) کی قومی اسمبلی میں 4 اور پنجاب اسمبلی میں 7 نشستیں ہیں اور یہ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت تھی۔قومی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 137 اور پنجاب اسمبلی میں 149 ارکان کی ضرورت ہے، اس وقت تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں 116 اور پنجاب اسمبلی میں 123 ارکان کی تعداد ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے وفاق میں 64 اور پنجاب اسمبلی میں 129 ارکان ہیں اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے یہ بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔تحریک انصاف نے ق لیگ اور آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مطلوبہ نمبر حاصل کرنے کا دعویٰ کر رکھا ہے تاہم بیشتر جماعتوں کا حکومت سازی کے حوالے سے اہم اجلاس کل ہوگا، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل، عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments