لاہور: پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ اور کابینہ کے لیے پی ٹی آئی کے نام سامنے آگئے۔عام انتخابات میں پنجاب میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہیں اور دونوں جماعتوں کی جانب سے صوبے میں حکومت سازی کے لیے رسہ کشی جاری ہے، دونوں جماعتیں سادہ اکثریت کا دعویٰ کررہی ہیں تاہم کوئی حتمی صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔پنجاب میں وزیراعلیٰ کے لیے بھی تحریک انصاف میں لابنگ جاری ہے اور اب صوبے کے سربراہ کے لیے پی ٹی آئی کے نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی وزیراعلیٰ پنجاب کی لسٹ میں یاسر ہمایوں اور میاں اسلم اقبال کے نام شامل ہیں جب کہ نیب نوٹسز کے باعث وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار تصور کیے جانے والے علیم خان کے اس منصب پر بیٹھنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی وزارت اعلیٰ کے لیے تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments