صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارا ن لیگ آزادکشمیر کے کسی کارکن ، ممبر اسمبلی یا وزیر ،مشیر سے کوئی جھگڑا نہیں ہے ہمارا جھگڑا جن کے ساتھ تھا اللہ تعالیٰ نے انہیں اڈیالہ جیل میں پہنچا دیا ہے پاکستان کے حالیہ الیکشن میں مسلم کانفرنس توڑنے والوں کو کشمیریوں نے ووٹ کے ذریعے مسترد کر دیا ہے مسلم کانفرنس چھوڑنے والوں کے لیے دروازے کھلے ہیں وہ جس وقت چاہیں۔عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کرپشن کو بے نقاب کیا جس پر عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔جو جدوجہد عمران خان نے پاکستان کے لیے کی ہے وہ لائق بصد تحسین ہے۔ پورے پاکستان میں کشمیریوں نے تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور اُس کے اتحادیوں کا ساتھ دیا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان کے الیکشن میں سرخروکرد یا ہے پاکستان کے حالیہ الیکشن پاکستان کی حامی اور مخالف قوتوں کے درمیان تھا جو پاکستان حامی قوتوں نے جیت لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر مسلم کانفرنس دھیرکوٹ میں مسلم کانفرنس حلقہ غربی باغ بھر کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کی صدارت مسلم کانفرنس دھیرکوٹ کے صدر راجہ محمد نیاز خان نے کی جبکہ تقریب میں میجر ریٹائرڈ نصراللہ خان، حاجی راجہ محمد فاروق خان، سردار انقلاب خان، سردار ادریس کاظم خان، ، صدر بار ایسوسی دھیرکوٹ سید امجد حسین گردیزی ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن سردار شہزاد شکورایڈووکیٹ، سنیئر نائب صدر سید ثاقب شاہ ایڈووکیٹ، سردار نزاکت الیاس عباسی ایڈووکیٹ، ملک محمد امان ، سردار سیاب خان، منشی زاہد خان، سردار عرفان عباسی ،سردار شوکت افضل عباسی اور دیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہر دور میں قوم کی بہتر رہنمائی کی ہے جب پاکستان نہیں بنا تھا تو مسلم کانفرنس نے کشمیریوں کی سمت کا تعین پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا تھا اور1970میں جب پاکستان دو لخت ہوا تو مجاہد اوّل سردار محمد عبدالقیوم خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دیا آج پوری وادی میں مجاہد اوّل کا دیا ہوا نعرہ گونج رہا ہے اور کشمیری پاکستانی پرچم میں قبر کے حوالے کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجاہد اوّل سردار محمد عبدالقیوم خان نے ایک عرصہ پہلے کہا تھا کہ نواز شریف کے لیے عمران خان ہی کافی ہے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ نواز لیگ نے تیرہویں ترمیم کے ذریعے آزادکشمیر کے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا اور اُس کی سزا بھی اُسے مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد نے ہمیشہ کشمیریوں کی نمائندگی کی اور مسلم کانفرنس کے ساتھ اپنے تعلق کو قائم رکھا اس لیے ہمارا حق بنتا تھا کہ ہم بھی اُن کی بھرپور انداز سے سپورٹ کرتے اور میں کشمیری کیمونٹی کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مسلم کانفرنس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ اور اُن کے اتحادیوں کا ساتھ دیا ۔ پاکستان کے الیکشن کے اثرات اب آہستہ آہستہ آزادکشمیر میں پڑنے شروع ہوں گے پورے ملک میں اس تبدیلی کے اثرات پڑیں گے انہوںنے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا مسلم کانفرنس ماضی ، حال اور مستقبل کی جماعت ہے مسلح افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ فوج ہے اور کشمیری اپنی محافظ فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments