نمیبیا….. نمیبیا کے نیشنل پارک میں 2زرافے کسی بات پر لڑنے لگے جن کی تصاویر وہاں گھومنے والی خاتون شوقیہ فوٹو گرافر نے اتار لیں۔ تصاویر میں نظر آرہا ہے کہ کس طرح دونوں ایک دوسرے پر لاتیں چلا رہے تھے اور گردن پر حملہ کررہے تھے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ انکے دوسرے ساتھی کھڑے یہ تماشا دیکھتے رہے او رانہوں نے بیچ بچاﺅ کی کوئی کوشش نہیں کی۔ یہ لڑائی تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد دونوں تھک گئے اور اپنی اپنی راہ لے لی۔ فوٹو گرافر کا کہناہے کہ میں ان زرافوں سے دور کھڑے رہ کر آرام سے تصاویر اتارتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک تالاب کے قریب کھڑی تھی وہاں کئی زرافے پانی پی رہے تھے اور ان زرافوں میں شروع سے ہی مخاصمت تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments