کولون…. جرمنی کے مشہور ثقافتی شہر کولون میں ایک قدیم عمارت کی کھدائی کے دوران ملک کی سب سے قدیم لائبریری کا سراغ ملا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہناہے کہ لائبریری کے آثار صدیوں پرانی عمارت کی دیوار میں نظرآئے اور کھدائی کے بعد حیرت انگیز طور پر اس بڑی لائبریری کا سراغ ملا جسے اب ملک کی سب سے پرانی لائبریری قرار دیا جاسکتا ہے۔ دیوار سے پرانے مخطوطات، فرامین اور نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں جنکی تعداد 20ہزار تک بتائی جاتی ہے۔ یہ لائبریری شہر کولون کے وسط میں واقع ہے۔ لائبریری کا سراغ لگانے والے ماہرین کا تعلق رومن ، جرمن میوزیم سے تھا جو شہر کا سب سے بڑا میوزیم ہے۔میوزیم کے نگراں ڈرک شمز کا کہناہے کہ لائبریری کا سراغ ملنا جرمن تاریخ کا ایک زریں باب ہے او راسکا تعلق دوسری صدی عیسوی کے وسطی زمانے سے ہے۔ واضح ہو کہ اس زمانے میں کولون کو حکمراں رومنز کی نسبت سے کولونیا کہا جاتا تھا جو آج کل مخفف ہوکر کولون رہ گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments