چیرمین تحریک حریت جموں کشمیر محمد اشرف صحرائی نے کلورہ شوپیان کے خونین معرکے میں شہید ہوئے مجاہدین اور 2عام شہریوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے ریاست کو کشمیریوں کے خون سے لالہ زار بنادیا ہے۔ ہر روز انسانی لاشیں گرائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت صرف اور صرف فوجی طاقت کی بنیاد پر یہاں قابض ہے۔ سیاسی، اخلاقی یا قانونی طور بھارت کو یہاں قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، کیونکہ جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت نے بھارت کے جبری قبضے کو قبول نہیں کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے عوام 1947ء سے ہی حصول آزادی کے لیے برسرِ جدوجہد ہیں اور حصول آزادی کی خاطر یہاں کے عوام نے لاکھوں کی تعداد میں اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔ صحرائی نے کہا جموں کشمیر کے مظلوم عوام نے انسانی تاریخ میں قربانیوں کا ایک عظیم ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مال وجائیداد، عزت اور عصمت بھی لوٹی گئی۔ املاک کو نظرآتش کیا گیا۔ 10ہزار کے قریب جوانوں کو فوج نے لاپتہ کردیا۔ آج تک اُن کے لواحقین کو ان لاپتہ جوانوں کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں ہیں، اُن کو زمین کھا گئی یا آسمان۔ ہزاروں کو گولیوں اور پیلٹ کا نشانہ بناکر آنکھوں کی روشنی سے محروم کردیا گیا۔ لاکھوں لوگوں کو جیلوں اور انٹروگیشن سینٹروں میں اذیتیں پہنچائی گئیں۔ ظلم وجبر ڈھانے میں بھارتی فورسز نے ریکارڈ قائم کیا، مگر اس سب ظلم وجبر کے باوجود نہتی قوم حصول آزادی کے لیے رواں دواں ہے۔ بھارت کے جبری قبضے سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہمارے جوانوں نے سر ہتھیلی پر رکھ کر مسئلہ کشمیر کو عالمی ایوانوں تک پہنچایا اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے میں انہی شاہین صفت جوانوں نے ہر اول دستے کا رول نبھایا۔ یہ نوجوان اپنی عزیز اور پیاری جانیں مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے قربان کررہے ہیں۔ صحرائی نے کہا کہ ان سرفروشوں کے خون کے ساتھ کسی کو غداری نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا بھارت نواز سیاست دانوں کا ساتھ دینا یا پنچائتی، بلدیاتی یا اسمبلی الیکشنوں میں ووٹ ڈالنا شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہے۔صحرائینے شوپیان، سوپور معرکوں میں شہید ہونے والے مجاہدین کو خراج عقیدت ادا کیا اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دُعا کی
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments