زینب کے قاتل عمران کی مزید 3 بچیوں سے زیادتی ثابت، 12 مرتبہ سزائے موت کا حکم

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو مزید 3 مقدمات میں 12 مرتبہ سزائے موت سنادی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف اس نے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کےجج شیخ سجاد احمد نے مجرم کے خلاف مزید 3 مقدمات کا فیصلہ سنایا جس میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 12 مرتبہ سزائے موت سنائی گئی ہے۔مجرم عمران کو 5 سالہ عائشہ، 8 سالہ لائبہ اور 7 سالہ نور فاطمہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔عدالت نے مجرم کو 60 لاکھ روپے جرمانہ اور 30 لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں