بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ ویڈیو بنانے پر خاتون مداح پر بھڑک پڑے۔دپیکا اور رنویر ان دنوں امریکی ریاست فلوریڈا کے دورے پر ہیں جہاں دونوں خوب سیرو تفریح کر رہے ہیں۔اس دوران دونوں نے ڈزنی ورلڈ پارک کی بھی سیر کی جہاں ایک مداح زینب نے ان کی ویڈیو بنائی جس پر دپیکا نے آکر ویڈیو کو بند کردیا۔انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کرنے والی زینب نامی خاتون نے لکھا کہ دونوں نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔تاہم کچھ پرستاروں نے تبصرہ کیا کہ دونوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے وہ اس وقت چھٹیوں پر ہیں۔زینب خان نے منفی تبصروں کے جواب میں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر وضاحت دی کہ میں دونوں کی بہت بڑی مداح تھی لیکن ان سے خوفناک ملاقات کے بعد میرے پاس کوئی الفاظ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب دپیکا میری جانب مسکراتے ہوئے بڑھیں تو میں نے سوچا وہ واقعی تصویر کے لیے آرہی ہیں لیکن پھر اچانک رنویر سنگھ آئے اور مجھ پر خوب چلائے۔زینب خان کا کہنا تھا کہ دونوں کی بد اخلاقی کی ویڈیو میں نہیں بنا سکی کیونکہ وہ بلکل میرے منہ پر چلا رہے تھے اور اس وقت میں ششدر رہ گئی۔ان کا مزید کہنا تھا ’میری نظروں میں دونوں کی کوئی عزت نہیں رہی اور مجھے احساس ہوگیا ہے کہ کتنا زیادہ جھوٹی شکل پیش کی جاتی ہے‘۔بعد ازاں کچھ مداحوں نے زینب خان کی حمایت کرتے ہوئے تبصرے کیے کہ دونوں کو برے رویے سے پیش نہیں آنا چاہیے تھا جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ دونوں کوئی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نہیں۔واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر کے درمیان گزشتہ کئی عرصے سے قریبی دوستی ہے اور دونوں رواں برس نومبر میں اٹلی میں شادی کرنے والے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments