وزیراعظم آزادجموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے آزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں سیاحوں کو درپیش حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تمام اضلاع کی انتظامہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت کے تعاون سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے آزاد کشمیرآنے والے سیاحوں کی بھرپور رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش کسی بھی ناگہانی صورتحال کے موقع پر فوری طور پر مدد فراہم کی جائے ۔ضلع نیلم، مظفرآباد،پونچھ، حویلی، جہلم ویلی، باغ سمیت سدھنوتی وغیرہ میں جہاں آج کل روزانہ سیاحو ں کی بہت بڑی تعداد آرہی ہے کو رہنمائی فراہم کرنے کیلئے تمام محکمہ جات 24گھنٹے الرٹ رہیں ۔آزادکشمیرآنے والے سیاح ہمارے مہمان ہیں ۔مقامی لوگ اپنی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں اورکسی بھی جگہ انہیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ آزادکشمیربھر کے انٹری پوانٹ پر سیاحوںکی رہنمائی کیلئے اگر چہ بعض جگہوں پر عملہ تعینات کیا گیا ہے مگر مقامی لوگ بھی ان کی درست رہنمائی کریں کیونکہ اس سے روز گار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ یہ شعبہ آزادکشمیرمیں صنعت کا درج اختیارکرتا جارہا ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ رتی گلی جھیل میں جیپ حادثے میں دو اور چھم جہلم ویلی میں ایک سیاح کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس ہے۔ انتظامہ اور محکمہ صحت زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کریں ۔وزیراعظم آزادکشمیرنے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں سیاحو ں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اوور لونڈنگ روکنے اور پرخطر راستوں کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی جائے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سیاحو ں کو بلاوجہ تنگ کرنے ،گراں فروشی اور ریسٹ ہائوسز کے کرایہ جات کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی کی شکایات پر فوری کارروئی عمل میں لائی جائے اور انتظامہ خود بھی سخت مانیٹرنگ کرے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ خوبصور ت اور پرفضاء مقامات کے اندر ماحول کے تحفظ اور صفائی و ستھرائی کے حوالے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان علاقوں کا حسن ،خوبصورتی اور ماحول متاثر نہ ہو۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments