بیرسٹر سلطان کی چوہدری انوار الحق کو پی ٹی آئی میں لینے کی شدید مخالفت۔

اسلام آباد (کشمیر لنک نیوز) تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی سابق سپیکرچوہدری انوارلحق کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شامل کرنے کی شدید مخالفت ، پیپلز پارٹی کے دور میں ریاستی حکومت کو وفاق کے ساتھ لڑا کر پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کے مرکزی کردار چوہدری انوارالحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پارٹی کارکنا ن کا شدید ردِ عمل ، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بری طرح شکست سے دور چار ہونے والے چوہدری انوار الحق کی پارٹیاں تبدیل کرنے کی روایت برقرار، پی ٹی آئی میں اڑان بھرنے سے پہلے آزاد کشمیر کی مرکزی تنظیم میں شدید اختلافات ، بھارتی میڈیا متعدد مرتبہ چوہدری انوار الحق کی وجہ سے پیداکئے گئے منفی اقدامات کو نشر کرتا رہا جس کی وجہ سے تحریکِ آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ،2006 کے انتخابات میں پیپلز مسلم لیگ سے جیت کر اسمبلی پہنچے تھے مگر بیرسٹر سلطان کی قیادت پر ہمیشہ عدمِ اعتماد کیا ، 2007میں سردار عتیق کی حکومت کوگرانے کے لئے سازشیں کیں اور اپنے کندھے پیش کئے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک اانصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پی ٹی آئی کی قیادت نے مشترکہ کوشش سے سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کی پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شمولیت کی شدید مخالفت شروع کر دی اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے اندر پارٹی قیادت سے لے کر کارکنان نے پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کو اپنا موقف پیش کر دیا ۔تحریک انصاف کامئوقف ہے کہ چوہدری انوار الحق نے ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے اختیار کی اور پارٹی کے اندر تنظیم سے لے کر ریاستی حکومت تک انتشار اور منفی سیاست کو فروغ دیا 2006کے انتخابات میں پیپلز مسلم لیگ کے ٹکٹ سے جیت کر اسمبلی پہنچے تھے مگر بیرسٹر سلطان کی قیادت پر ہمیشہ عدمِ اعتماد کیا اور پارٹی پالیسیوں کی ہمیشہ خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کو نقصان پہنچایابعد ازاں2007میں مسلم کانفرنس کی کی حکومت میں اس دور کے وزیرِ اعظم سردار عتیق احمد خان کی حکومت کوگرانے کے لئے سازشیں کی اور اپنے کندھے بھی پیش کئے بالآخر مسلم کانفرنس کی حکومت بھی موصوف کی منفی سیاست کی بھینٹ چڑھی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں فریال تالپور کی چاپلوسی کرتے ہوئے گڈ گورننس چیئر مین بنے جہاں حکومتی نظام کو مفلوج کرنے میں اپنا منفی کردار ادا کیا تووہیںپارٹی کے اندربھی اختلافات کو جنم دیا اور اسکے ساتھ ہی ریاستی حکومت کو وفاقی حکومت کے خلاف بھڑکا کر اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے آزاد کشمیر اسمبلی کے وزراء کا دھرنا دلوایا ، انہی خدشات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انوارالحق کی پارٹی میں شمولیت کے لئے شدید مخالفت کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں