ریاست میںبے مثال ہڑتال ،بھارت کے حکمرانوں کے لئے چشم کشا ہونا چاہئے

مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ آزادی پسند قیادت قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ وادی کشمیر اورخطہ چناب کے لوگوں نے قومی و ملی شناخت پر حملے کے خلاف فیصلہ صادر کردیا ہے جو بھارت کے حکمرانوں کے لئے چشم کشا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ35 اے کی آڑ میںاسٹیٹ سبجیکٹ قانون پر حملے کے خلاف اتحاد و اتفاق اور مشترکہ قیادت کی کال پر بے مثال احتجاج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پونچھ ،راجوری، ڈوڈہ، بھدرواہ، کشتوار،کرگل اور پوری وادی کشمیر نے جموں کشمیر کی خصوصی شناخت پر حملے کے خلاف کے خلاف آواز اٹھاکر بھارت کے حکمرانوں اور پالیسی سازوں کو واضح پیغام سنادیا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ اپنی قومی و ملی شناخت کو کسی بھی صورت میں مجروح یا مضمحل(کمزور) نہیں ہونے دیں گے اور ایسی کسی بھی کاوش کے خلاف یکجا اور یک زبان ہوکرمزاحمت کی جائے گی۔ قائدین نے چھاپوں ،خانہ تلاشیوں،گرفتاریوں اور خانہ نظر بندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس پولیس گردی نے ایک بار پھر پولیس سربراہ کے دعوئوں اور بیانات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے اور ثابت ہوگیا ہے کہ جموں کشمیر ایک پولیس ریاست کے سوا کچھ نہیں ہے۔ قیادت نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اگر خدانخواستہ کوئی کشمیر مخالف فیصلہ آتا ہے تو بھرپور اور ہمہ گیر ایجی ٹیشن کیلئے تیا ر رہیں۔ بھٹنڈی جموں میں معصوم کشمیری سید مراد علی شاہ پونچھ اور گول رام بن میں معصوم محمد شفیع گجرکو راست فائرنگ سے شہیداور ایک اور معصوم شکیل احمد کو زخمی کردینے کی مذمت کرتے ہوئے مشترکہ قیادت نے کہا کہ کشمیر کی وادیوں کو معصومین کے لہو سے لالہ زار کردینے کے بعد اب خطہ جموں کو بھی لہو لہاں کرنے کا سلسلہ دراز کیا گیا ہے جو انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں