فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر نوجوانون مرفاد شاہ کو پولیس نے منصوبے کے تحت قتل کیا

سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر قتل کیے جانے والے نوجوانون کو پولیس نے منصوبے کے تحت قتل کیا ہے ۔پونچھ اور راجوری اضلاع میں متعدد مقامات پر مرفاد شاہ کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور کہا گیا کہ مرفاد شاہ نوجوان کو ایک منصوبہ بند طریقہ سے قتل کیاگیا جس کے لئے سابق وزیر اعلی کی رہائش گاہ کا استعمال کیاگیا اخبار کے مطابق متوفی ہتھیاروں کی فروخت اورلائسنس بنانے کے سلسلے میںریاست میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ متواتررابطے میں تھا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان مرفاد ایک جسمانی طورفٹ جوان تھااوروہ روزانہ کم ازکم 6 گھنٹے پریڈجموں میں واقع ایک جم میں جاتاتھا۔ اس کے علاوہ مرفاد قومی سطح کے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لے کرمتعددایوارڈاورانعامات بھی باڈی بلڈنگ میں حاصل کرچکاتھااوراس کے علاوہ والدکے کاروبارمیں بھی ہاتھ بٹاتاتھا۔مرفاد عام طورپرسیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت کے سلسلے میں ملتارہتاتھا۔ واقعے سے پتہ چلتاہے کہ کارکوآسانی سے اندرجانے دیاگیاکیونکہ کارپر کوئی بھی نشان نہیں پایاگیاہے،اورثابت ہوتاہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے مرفادکاقتل کیاہے۔جموں کے بٹھنڈی علاقہ میں واقع نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر گذشتہ روز 4اگست کو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کامعاملہ طو ل پکڑتاجارہاہے۔اگر چہ ضلع انتظامیہ نے کل ہی اس واقع کی تحقیقات کے لئے مجسٹریل انکوائری کا حکم صادر کیا تھالیکن متعدد سیاسی، سماجی تنظیموں اور نوجوان کے اہل خانہ کی طرف سے سی آر پی ایف اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور واقعہ کی عدالتی انکوائری کرانے کی مانگ کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں