لاہور: پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 39 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار رانا لیاقت نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔رانا لیاقت نے آج صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر رانا لیاقت نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ملاقات میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف واضح برتری کے ساتھ ایک مضبوط جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جو مسلم لیگ (ن) کے گڑھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی خواہشمند ہے۔ایسے میں دونوں جماعتوں کی جانب سے آزاد امیدواروں کی کھینچا تانی بھی جاری ہے، جو نمبر گیم پوری کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments