کروگر، جنوبی افریقہ …. طاقت کے نشے کے ساتھ اگرکچھ کارنامہ دکھانے کا شوق یکجا ہوجائے تو انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی بہت کچھ کر دکھا سکتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ معمولی قد کاٹھ کے لوگ اپنے کو تیس مار خاں سمجھنے لگتے ہیںاور کچھ جانور بھی اپنے سے کہیں زیادہ لمبے اورقد آور جانور کی نقل کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ مقامی کروگر نیشنل پارک میں دیکھنے میں آیا جب ایک ہاتھی حیرت انگیز کارنامہ انجام دینے کی کوشش کررہا تھا۔ موقع پر موجود سیاح ڈنکن ٹیلر نے یہ عجیب و غریب منظر دیکھا کہ ہاتھی اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑے ہوکر سونڈ بلند کرکے اونچی شاخوں کے پتے توڑنے کی کوشش کررہا ہے۔ فوٹو گرافر ڈنکن ٹیلر کا کہناہے کہ اس قسم کا کارنامہ صرف سرکس کے ہاتھی انجام دیتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ جنگلوں میں رہنے والے ہاتھیوں میں یہ عادت شاید نہ ہونے کے برابر ہے۔ بہرحال ڈنکن کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز موقع ہے جسے دیکھ کر اسے بیحد ہنسی آئی اپنے آپ کو سنبھالنا اور کسی جگہ ٹھہر کر موقع کی اچھی تصاویر بنانا اس کے لئے بیحد مشکل ہوگیا۔ کہا جاتا ہے کہ ڈنکن اپنی فیملی کیساتھ پارک کی سیر کو آیا تھا مگر اسکے بیوی بچے شاید پارک میں کسی دوسری جگہ کی سیر کررہے تھے اور وہ یہ نادر چیز دیکھنے سے محروم رہے مگر وہ وڈیو پر اسے دیکھنے پر ا فسوس ظاہر کررہے تھے کہ یہ موقع انہوں نے کیسے گنوادیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments