نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات 2018 کے بعد نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 اگست تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جارہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتوں میں زیرِ التواء حلقوں کے کیسز والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روک لیا جائے گا اور عدالتی فیصلے آنے پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 30 سے زائد حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکشن جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں