’قومی اسمبلی کا اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کیلئے سمری ارسال‘

اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری ارسال کردی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے سرکاری نتائج جاری کردیئے ہیں جس کے بعد انتقال اقتدار کے لیے کام شروع کردیئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری ارسال کردی گئی ہے اور اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کا کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور پھر قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت 15 اگست سے پہلے اجلاس بلانا لازمی ہے لیکن الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج میں تاخیر سسٹم کا نقص تھا تاہم تحقیقات سے آر ٹی ایس سسٹم کا نقص پتا چلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں