اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جب کہ نیب نے دونوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے جس پر نگران کابینہ نے فی الحال کوئی فیصلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو درخواست دی تھی جس میں حسن اور حسین نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments