اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہےکہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلیٰ کی اینکسی میں رہیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب ہاؤس کا دورہ کیا، عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلیٰ کی اینکسی میں رہیں گے اور ویک اینڈ پر اپنی رہائش گاہ چلیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ این اے 131 کی دوبارہ گنتی ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہمارے پانچ لوگ گنتی کے لیے تیار تھے، باقی چار حلقوں کا معاملہ بھی کل تک حل ہوجائے گا جب کہ احتجاج کرنے والے چاہیں تو ہماری حکومت تعاون کرنے کو تیار ہےْنعیم الحق کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کا نظام انتہائی ناقص ہے، اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے ہم اسے بہتر بنائیں گے تاکہ انتخابات آسان طریقے سے ہوں اور کسی کو شکایت نہ ہو۔واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں واضح اکثریت ملنے کے بعد پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments